|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2017

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومت سندھ کے سابق مشیر نواب علی لغاری کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔ مغوی نواب علی لغاری کے قریبی عزیز رمضان لغاری کی جانب سے تھانہ لوہی بھیر پولیس کو جمع کرائی گئی تحریری درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ سابق مشیر سندھ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ واقع سواں گارڈن سے گزشتہ روز دوپہر میں اغوا کیا گیا۔ درخواست میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ خود کو سرکاری ملازم ظاہر کرنے والے چند افراد سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی میں گھر آئے اور انھیں شناختی کارڈ چیک کرانے کا کہا جس کے بعد وہ زبردستی نواب علی لغاری کو گاڑی میں بیٹھا کر اپنے ساتھ لے کر گئے۔ نواب علی لغاری کے اغوا کے محرکات تاحال واضح نہیں ہوسکے ہیں۔