|

وقتِ اشاعت :   June 24 – 2017

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بسیمہ اور تربت میں دو مختلف حادثات کے دوران ایک شخص ہلاک جبکہ7 خواتین سمیت16 افراد زخمی ہو گئے۔

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بسیمہ کے علاقے بی ایریا کر دگی کے مقام پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص رسول بخش ہلاک جبکہ اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا اسی طرح تربت کے علاقے بی ایریامیں بیڑی دشت کے مقام پر تیز رفتار گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی ۔

نتیجے میں گاڑی میں سوار7 خواتین سمیت11 افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

اسی طرح ژوب کے علاقے کو ہار مند کے قریب تیز رفتاری گاڑی الٹنے کے نتیجے میں اس میں سوار4 افراد زخمی ہو گئے لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔