|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2017

کوئٹہ: سیکریٹری تعلیم عبدالفتح بھنگر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جبکہ مانیٹرنگ سسٹم کو مزید فعال بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ 

یہ بات انہوں نے محکمہ ثانوی تعلیم کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم پی پی آئی یو میں محکمہ تعلیم کے متعلقہ آفسیران نے انہیں محکمہ تعلیم سے متعلق امور پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ 

بعدازاں سیکریٹری تعلیم نے گرلز پرائمری ایجوکیشن پراجیکٹ آفس کا دورہ کیا جس میں انہیں پروجیکٹ ڈائریکٹر سیدال خان لونی نے پروجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جی پی ای پروجیکٹ اس وقت 845اسکولوں کی تعمیرنو، اپ گریڈیشن پر کام کررہا ہے جس میں 725اسکولوں کی تعمیر اور 120اسکولوں کی اپ گریڈیشن جس میں 95پرائمری اسکولوں کو مڈل کی سطح اور 25مڈل اسکولوں کی ہائی اسکولوں کی سطح پر اپ گریڈیشن شامل ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ جی پی ای پروجیکٹ کے تحت جے وی ٹیچرز 240 جے ای ٹی اور 25آئی ٹی اساتذہ کی بھرتی کرنے کا عمل جاری ہے جن کی این ٹی ایس ٹیسٹنگ سروسز کے تحت بھرتی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں تمام اضلاع میں 6000گاؤں کے مختلف مقامات میں اسکول بنانے کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کو جامع منصوبہ بندی وانفارمیشن ٹیکنالوجی جی پی ایس کے تحت مقامات کا تعین کرکے کمیونیٹی کی طرف سے محکمہ تعلیم کو زمین کے عوض اسکول کی تعمیر کے مراحل طے کئے جارہے ہیں۔ 

انہوں نے بتایا کہ جی پی ای پروجیکٹ کے تحت کچی سے گریڈ دو کے بچوں کو ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے تحت تعلیم، اسکولوں میں لائبریری، سائنس لیب، اسٹیشنری، ہاجین کٹ، فرسٹ ایڈ کٹ ودیگر سہولتیں دی جائیں گی۔ علاوہ ازیں 25ہائی اسکولوں کو 30لیپ ٹاپ اور آئی ٹی کی سہولت بھی دی جائیں گی۔ 

انہوں نے بتایا کہ لورالائی میں معزز عدالت عالیہ کی طرف سے سیشن کورٹ کی عطیہ کردہ زمین پر اسکول تعمیر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ٹریننگ کی مد میں اساتذہ کو پائیلٹ کے تحت ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔ اس موقع پر سیکریٹری تعلیم نے جی پی ایس پروجیکٹ کی مجموعی کارکردگی کی تعریف کی اور انہیں ہدایات دیں کہ وہ اس میں مزید وسعت لائیں۔ 

اجلاس میں جی پی ای پروجیکٹ کی ٹیم جس میں ایجوکیشن منیجر ہارون کاسی، ڈپٹی پروجیکٹر ڈائریکٹر ضیاء خلجی ودیگر آفیسران نے اپنے اپنے شعبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔