|

وقتِ اشاعت :   January 20 – 2018

کوئٹہ: کالعدم تنظیم بی ایل ایف نے 24اکتوبرسے جاری میڈیابائیکاٹ ختم کردیا ۔

تنظیم کے ترجمان گہرام بلوچ کے اعلان کے مطابق بلوچستان سے تعصب کی وجہ سے 24اکتوبر2017ء سے بی ایل ایف نے میڈیابائیکاٹ پر عملدرآمد شروع کیاجس کا مقصدریاستی دباؤ اور تعصبات میں دبے میڈیاکواس ریاستی دباؤ سے نکلنے اور اپنا آزاد وغیرہ جانبدارانہ کردارادا کرنے میں مدد دینا تھا ۔

یقینی طورپر ہماری یہ کاوش ایک جانب میڈیا کے اس حصے کیلئے معاون ثابت ہوئی جو ریاستی دباؤاور تعصبات سے بالاترہوکر اپنا آزادانہ اور غیر جانبدارانہ کردارادا کرنا چاہتے ہیں ۔

دوسری جانب ہماری یہ کوشش ریاست اور میڈیا کے ایک بڑے حصہ کی ملی بھگت اور بلوچ قوم کے خلاف تعصب کو بھی بڑی حد تک بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئی اس لئے آج سے بی ایل ایف میڈیا بائیکاٹ کی اپنی مہم کوختم کرنے کا اعلان کرتی ہے ۔

میڈیا بائیکات مہم میں بی ایل اے کے ترجمان جیئند بلوچ نے ہماری حمایت کا اعلان کیا تھا جس کیلئے ہم کالعدم بی ایل اے صحافتی شعبہ سے منسلک بلوچ کارکنوں اور بلوچ عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیامیڈیا کی آزادی اور غیرجانبداری کے حصول اور تحفظ کیلئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔