|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2018

کوئٹہ: کوئٹہ میں یوم عاشور کا بڑا جلوس آج طوغی روڈ سے برآمد ہو گا پولیس نے جلوسوں کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے ہیں اور جگہ جگہ پولیس اور ر ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

9 اور 10 محرم الحرام کے موقع پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے اور بڑے شہروں کے داخلی راستوں پر بھی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی اور تفتان میں پاک ایران سرحد پر زیرو پوائنٹ اور راہداری گیٹ دو روز کے لیے بند کردی گئی ہے روٹ سے گزرنے والے جلوس کے تمام راستے سیل کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشور کا جلوس صبح8 بجے طوغی روڈ سے برآمد ہو گااور اپنے مقررہ روٹ پر ہو تے ہوئے اختتام پذیر ہو گا پولیس کے علاوہ ایف سی کے نوجوان بھی تعینا ت کر دیئے گئے یو م عاشور کی جلوس کی130 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے علاوہ فضائی نگرانی کیساتھ ساتھ موبائل سروس بھی بند رہے گی ۔

یوم عاشور کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے جلوس کے روٹ کا سروے مکمل کر کے وہاں پر آنیوالے دکانوں، ہوٹلوں اور پلازوں کی مکمل سویپنگ اور سرچنگ کی گئی اس کے علاوہ کھو جی کتوں کی مدد سے بھی روٹ کو چیک کیا گیا جائیگا کوئٹہ میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

اور کوئٹہ شہر کے آنے اور جانے والے راستوں پر بھی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے محکمہ داخلہ کے مطابق صبح7 بجے سے رات نو بجے تک کوئٹہ ، جھل مگسی، نصیر آباد، مچھ، بولان ، لورالائی میں موبائل سروس معطل رہے گی دوسری طرف کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبائی وزیر صحت میرنصیب اللہ مری کی خصوصی ہدایت پر یوم عاشور کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنے کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ، بولان میڈیکل ہسپتال اور شیخ زید ہسپتال میں ایمر جنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ڈیوٹی پر حاضری کو یقینی بنایا جائے گا ۔اورسرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی وافر مقدار پہنچادی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے