|

وقتِ اشاعت :   December 20 – 2016

تری پورہ: دنیا بھرمیں پارلیمنٹ کے اندراحتجاج اور لڑائی جھگڑے توہوتے ہی رہتے ہیں لیکن بھارت میں پیش آیا واقعہ کچھ زیادہ ہی انوکھا جہاں رکن اسمبلی نے بحث کی اجازت نہ ملنے پراسپیکر کی ڈائس پر رکھا گرز اٹھا کردوڑ لگا نا شروع کردی۔ بھارتی ریاست تری پورہ میں ترنمول کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی سدیپ رائے برمن اسمبلی میں صوبائی وزیرجنگلات نریش جماتیا کی کرپشن پربحث کرانا چاہتے تھے جن سے استعفے کے مطالبات بھی کئے جا رہے ہیں لیکن جب انہیں اسپیکرکی جانب سے بولنے کی اجازت نہ ملی توانہوں نے اسپیکرکی ڈائس پر رکھا گرزاٹھا یا اوربھاگنا شروع کردیا۔ اسمبلی کے اسٹاف نے انہیں روکنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ گرزگھماتے ہوئے ایک دروازے سے باہرنکلنے میں کامیاب ہوہی گئے۔ ترنمول کانگریس سے تعلق رکھنے والے سدیپ برمن اپنی مرضی کی بحث تو نہ کرا سکے لیکن ان کے اس اقدام کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا اوربھارتی میڈیا پراراکین اسمبلی کی اخلاقیات پربحث ضرورشروع ہو گئی ہے۔