|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2017

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچ و پشتون اتحاد کے علمبر دار اور انسانیت کے عظیم پیکر ملک عبدالعلی کاکڑ کی برسی 19جنوری کو ہوگا.ملک عبدالعلی کاکڑ نے ساری زندگی خطے میں بسنے والے تمام مظلوم و محکوم اقوام کی حقوق کے لیے وقف کرتے ہوئے ہر پلیٹ فارم پر پسے ہوئے طبقات کی ب?ر پور نمائندگی و ترجمانی کرتے رہے.اورتمام مظلوم و محکوم اقوام کی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دیتے ہوئے سماجیت اور قومیت کی پرچار کرتے رہے.اس ضمن میں اسے کہی بار جیل وزندان کی سختیاں و صحبتیں ب?ی برداشت کرنا پڑا.تاہم اس کے باوجود اس نے کھبی اپنے اصولی سیاست اور مظلوم اقوام کی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کی.وہ نیب کے دور سے بلوچستان کی عملی سیاست سے وابسطہ رہا.آخری عمرتک وہ بلوچ و پشتوں اقوام کی حقوق کے جدوجہد اور اپنے قومی فکر و نظریات کے ساتھ سچی بنیادوں پر عملی طور پر وابسطہ رہا.اس نے کبھی مراعات و مفادات اور وقتی سیاست کو ترجیع نہیں دی.نہ اس کی منزل حصول اقتدار رہا.وہ امن کے داعی اور اتحاد کی علامت تھے.اور ایک ترقی یافتہ،خوشحال اور تعلیم یافتہ بلوچستان کی خواہاں اور انسانیت کی عظیم فکرتھے .وہ ذات،رنگ ونسل اور لسانیت و علاقائیت بالخصوص فرقہ وارانہ تفریق کی بجائے انسان اور انسانیت کو سب سے زیادہ مقدم سمجھوتے تھے.انہوں نے کہا کہ بلوچ و پشتون کی اتحاد و یکجہتی کے علمبر دار بالخصوص انسانیت کے عظیم پیکر ملک عبدالعلی کاکڑ کی فکر و نظریات اور سوچ کو مشعل راہ بناکر تمام تر بنیادی مساہل سے نجات اور قومی ایشوز کی حل کو ممکن بنا کر حقیقی بنیادوں پر ترقی وخوشخالی کے شاہراہ پر گامزن ہوسکتی ہے.