توشہ خانہ کیس؛ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو میوزیم میں رکھنا چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو میوزیم میں رکھنا چاہیے۔ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی معلومات پبلک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل مصروفیت کی وجہ سے پیش نا ہوئے اور وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل قاسم ودود پیش ہوئے اور وقت دینے کی درخواست کی۔



حلفیہ کہتا ہوں ٹی ایل پی سے معاہدے کا علم نہیں: شیخ رشید

| وقتِ اشاعت :  


وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے حلفیہ کہتا ہوں کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیساتھ ہونے والے معاہدے کا مجھے علم نہیں ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا اسپیکر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہو گا، اتحادیوں کے گلے شکوے ہوتے ہیں،  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آگے چلا گیا ہے تو اچھی بات ہے، بہتری کی بات ہو گی۔



نیب کرپشن کی تحقیقات کون کرے گا؟، احسن اقبال

| وقتِ اشاعت :  


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کی کرپشن کی تحقیقات کون کرے گا؟ کیونکہ چیئرمین نیب کہتے ہیں 821 ارب کی وصولی ہوچکی ہے، جبکہ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ صرف ساڑھے 6 ارب خزانے میں جمع ہوئے ہیں۔



افغان وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد:افغانستان کے وزیرخارجہ امیر خان متقی آج 3روزہ دورے پرپاکستان آئیں گے۔امیرخان متقی کے ہمراہ افغان وزرا کا وفد بھی ہوگا۔ دورے میں پاک افغان تعلقات پربات چیت ہوگی۔ افغان وزیرخارجہ اقتصادی تعلقات میں توسیع پر بات چیت کریں گے۔