|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے مند میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور 2کو زخمی کردیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مند کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے خلیل احمد کو قتل ،شاہجہان اور نذر محمد کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی فائرنگ کی وجہ زمین کا تنازعہ بتائی جاتی ہے مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔