کوئٹہ: بلوچستان کے سیاسی رہنماؤں نے کہاہے کہ چارجماعتی اتحاد سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اورباہرسے آنے والے پہلوانوں کاراستہ روکنے کیلئے بنایاگیاہے مستقبل میں ساحل وسائل پرحق حاکمیت اورصوبائی خودمختاری کے حصول سمیت بلوچستان کے حقیقی مسائل کے حل کیلئے مل کرگوادرکاشغرشاہراہ کے روٹ اوردیگرایشوزکومستقل بنیادوں پرحل کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے اندراورباہراپناکرداراداکریگاتاکہ بلوچستان کے عوام کومسائل سے چھٹکارادلایاجاسکے ان خیالات کااظہاربلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن صوبائی اسمبلی سرداراخترجان مینگل،جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری،آزادرکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ طارق مگسی،بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی)کے مرکزی رہنماء سیداحسان شاہ،عوامی نیشنل پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی اورڈپٹی اپوزیشن لیڈرانجینئرزمرک خان اچکزئی کی جانب سے سیاسی رہنماؤں اورمیڈیاکے نمائندوں کے اعزازمیں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پرمشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پراپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع،رکن اسمبلی حاجی گل محمددمڑ،اصغرخان اچکزئی،ڈسٹرکٹ چےئرمین ملک محمدنعیم بازئی،ارباب عبدالظاہرکاسی،ارباب عمرفاروق کاسی،میرحمل کلمتی،ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی،آغاحسن بلوچ ایڈووکیٹ،عبدالرؤف مینگل،میراکبرمینگل،امین اللہ کاکڑایڈووکیٹ،احمدنواز،سمیع آغا،عبدالرحمن مینگل سمیت دیگربھی موجود تھے مقررین نے کہاکہ چارجماعتی اتحادنے مختلف اوقات میں متعددمیٹنگز کی ہے اس اتحادکومعرض وجود میں لانے کامقصدلانے کامقصدبلوچستان کے وسائل کوسیاسی اندازمیں تمام سیاسی جماعتوں کے ہمراہ ملکرکوشش کریں جنرل الیکشن ،بلدیاتی انتخابات یاسینٹ انتخابات کے مراحل ہوتمام جماعتیں مل کرہارس ٹریڈنگ اورباہرسے آنے والے پہلوانوں کاراستہ روکیں کیونکہ اس وقت بھی سینٹ انتخابات کیلئے بہت سے پہلوان میدان میں اترے ہیں ہم سب نے مل کران کاراستہ روکناہے کیونکہ ہم صوبے کی حقیقی سیاسی نمائندہ جماعتیں ہیں چارجماعتی اتحاد پارلیمنٹ میں موجود جماعتوں سے رابطے کریگاتاکہ مل کرایک موثرحکمت عملی کے ذریعے ایک موقف اپناتے ہوئے اقدامات کئے جائیں جس طرح گوادرکاشغرشاہراہ کے روٹ کی تبدیلی پرتمام جماعتیں پارلیمنٹ میں اورباہرایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوہماری کوشش ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائے جس سے بلوچستان کوفائدہ پہنچے گوادرکاشغرروٹ کے حوالے سے بلوچستان کونظراندازکرنے پرمتفقہ طورپراقدامات اٹھائینگے اس وقت بلوچستان کی مجموعی اورپاکستان کی جوصورتحال ہے وہ سب کے سامنے ہے بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے اتفاق رائے پیداہورہاہے ہماری کوشش ہے کہ اس کومزیدوسعت دیں اوراتفاق رائے سے ہی پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں کے ساتھ رابطے کریں کہ ملکی سیاست میں جوبلوچستان کوسیاسی طورپربدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اورماضی میں لگنے والے دھبے کومل کرہارس ٹریڈنگ کاراستہ روک کرمٹھاسکے گوادرکاشغرروٹ پرتمام سیاسی جماعتوں کے درمیان حالات کے حوالے سے مشترکہ سیاسی نکات پراتفاق پیداکرے اورسینٹ انتخابات کے حوالے سے بھی تمام جماعتیں مل کرصحیح کرداراداکرتے ہوئے اپناعملی نمونہ پیش کرے مقررین نے کہاکہ گزشتہ ادوارمیں صوبے میں ہارس ٹریڈنگ کابازارگرم رکھاگیاتمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طورپریہ فیصلہ کیاہے کہ اس ہارس ٹریڈنگ کاراستہ روکناہے حالانکہ سینٹ میں صوبوں کوبرابری کی بنیاد پرنمائندگی حاصل ہوتی ہے سینٹ کومالی اختیارات نہیں لیکن بہت سے آئینی اختیارات ہیں جس میںآئینی ترامیم سمیت دیگرایشوزپرسینٹ کی منظوری ضروری ہوتی ہے اورایوان بالامیں بلوچستان سے ایسے نمائندوں کاچناؤکرکے بھیجاجائے جووہاں پربیٹھ کربلوچستان کے ایشوزپربات کرسکے نہ کہ باہرسے آنے والے لوگوں کومنتخب کرکے سینٹ میں بھیجیں جووہاں پربیٹھ کربلوچستان کانمائندہ توبنیں لیکن بلوچستان کے ایشوزپربات نہ کرسکے اب بلوچستان کے عوام باشعورہوچکے ہیں ہمارے لئے ہارس ٹریڈنگ کوروکناایک چیلنج ہے اورہم سب نے اس کیلئے متحدہوکراس کاراستہ روکنے میں کامیاب ہوسکے اورمارکیٹ میںآنیو الوں کوبتائیں گے کہ بلوچستان کے سیاسی جماعتوں نے جوفیصلہ کیاہے وہ صوبے اورعوام کے مفاد میں ہے اس لئے ہارس ٹریڈنگ کوروکنے کیلئے تمام جماعتوں کومتحدہوکراپناکرداراداکرناہوگا انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کااتحاد سینٹ انتخابات سمیت جنرل الیکشن اوربلدیاتی انتخابات کے بعدپارلیمنٹ کے اندراورباہرآنے والے وقت میںیہ اتحاد قائم ودائم رہے گااورہم ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے ہارس ٹریڈنگ کاراستہ ہمیشہ کیلئے روکیں گے ہمارے اتحادکامقصد ہے کہ گوادرکاشغرشاہراہ سمیت بلوچستان کے ساحل وسائل اورحق حاکمیت کے ساتھ مکمل صوبائی خودمختاری کے حصول کیلئے جدوجہدکرناہے کہ پارلیمنٹ سے متفقہ طورپرایک قراردادکی منظوری کے بعدعوام کے منتخب نمائندوں اورپارلیمنٹ کے ذریعے صوبے میں ترقیاتی کاموں کاجھال بچانے اورساحل وسائل پرحق حاکمیت کیلئے کام کیاجائے اورہمیں اختیارات دئیے جائیں تاکہ ہم عوام کی خدمت کرسکے ایک سوال کے جواب میں مولاناعبدالغفورحیدری نے کہاکہ ہماری جماعت کاماضی اورحال سب کے سامنے ہے اورمستقبل میں بھی ہم اسی عمل پرچلتے ہوئے آگے بڑھیں گے ہمارے لوگ اپنے موقف اورقول وفعل میں مضبوط ہے ایک اورسوال کے جواب میں سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ یہ اتحاد آنے والے وقت میں دیگرسیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر اپنی نظریاتی اورسیاسی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے گاتاکہ تمام سیاسی قوتیں ایک پلیٹ فارم پرمتحدہوکرپارلیمنٹ کی بالادستی اورساحل وسائل پردسترس کیلئے اپناکرداراداکرے اتحاد کی کوشش ہے کہ متحدہوکرہارس ٹریڈنگ کاراستہ روکاجائے اگرحکومت شوآف ہینڈکے ذریعے سینٹ انتخاب کراناچاہتی ہے توہمیں کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ہمارے ہاتھ کھلے ہوئے اورمٹھیاں بھی بند نہیں اس عمل سے وہ قوتیں خوفزدہ ہونگی جنہیں ہارس ٹریڈنگ سے فائدہ پہنچتاہے کیونکہ یہ عمل ہمیشہ طاقت وراوراقتدارمیں رہنے والی قوتیں ہی اپناتی ہے ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نے چارجماعتی اورمسلم لیگ(ن)کے ساتھ ساتھ الگ ایڈوجسٹمنٹ کی ہے اس سے دونوں اتحادوں پرکوئی فرق نہیں پڑھتاکیونکہ اس ایڈجسٹمنٹ کامقصداپنے امیدواروں کومضبوط بنانااورتعاون فراہم کرناہے۔ایک اورسوال کے جواب میں سرداراخترجان مینگل نے کہاکہ تمام سیاسی پارٹیوں ماضی کی غلطیوں کوسامنے رکھتے ہوئے حال کودیکھتے ہوئے مستقبل کومدنظررکھتے ہوئے تمام حقائق اورصورتحال کاجائزہ لیاہے انجینئرزمرک خان کی جانب سے ظہرانے میں تمام جماعتوں کومتحدکرکے ایک پلیٹ فارم پراکھٹاہونے کاموقع ملاہے ہماری کوشش ہے کہ تمام سیاستدان اورجمہوری قوتیں متحدہوکرآنے والے حالات کابغورجائزہ لیکرموثرحکمت عملی کواپناتے ہوئے گوادرکاشغرشاہراہ سمیت خطے میں ترقیاتی کاموں اورعوام کے حقوق کے حصول اورمسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرے موٹروے لنک روڈسمیت دیگرشاہراہوں کاجال بچھایاجائے جب تک وسائل پراختیارنہیں دیاجاتااورپارلیمنٹ کواعتمادمیں لیکرفیصلہ نہیں ہونگے اس وقت مسائل حل نہیں ہوسکتے نیشنل پارٹی کی جانب سے ووٹ کے قرض کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ بی این پی نے ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ اوراس وقت کے رکن صوبائی اسمبلی کچکول علی ایڈووکیٹ کے سامنے انہیں ووٹ دئیے تھے اوراب وہ ووٹ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کھاررہے ہیں۔