|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2015

کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزروسینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہاہے کہ بلوچ قوم کوترقی اوراپنی تشخص اورشناخت کے تحفظ کیلئے جدیدسائنسی بنیادوں پرجدوجہدکرناہوگی یہ بات انہوں نے ہفتے کوکوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے پارٹی کے مرکزی رہنماء عبدالرؤف مینگل،بی این پی میں شامل ہونے والے فیض اللہ بلوچ،عدنان آفریدی،صدام حسین لانگو،کرم رند،ٹکری شمس الحق کرد،الف الدین کرد نے بھی خطاب کیاڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے کہاکہ بلوچ قوم پرامن اورمحبت رکھنے والی قوم ہے جوانتہاپسندی پریقین نہیں کرتی ہم نے جب بھی اپنے حقوق کے لئے آوازبلند کی توغدارقراردیاگیاہمارے اکابرین پربھی غداری کے الزامات لگائے گئے مگرجس جدوجہدکاآغازہمارے اکابرین نے کیاتھاوہ آج بھی جاری ہے سیاست میں سنجیدگی کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ماضی میں بلوچ قوم کی جدوجہدکوکمزورکرنے کیلئے بلوچ قوم کومختلف ناموں پرتقسیم کیاگیاقبائلی اتحادبنائے گئے جس سے بلوچ قوم کی نظریاتی سیاسی اورفکری جدوجہد کوروکنے کی کوشش کی گئی مگربلوچ قوم کی آکابرین اورسیاسی جماعتوں نے ایسی تمام کوششوں کوناکام بنادیاآج بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ بلوچ قوم متحدہوکراپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہدکرے انہوں نے کہاکہ موجودہ دورسائنس اورٹیکنالوجی کاہے جس میں سائنسی علوم پرتوجہ دئیے بغیرترقی کرناممکن نہیں بلوچ قوم کوبھی نظریاتی سیاسی جدوجہد کوسائنسی خطوط پراستوارکرناہوگاانہوں نے کہاکہ ہمارے لوگوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگرانہیں کبھی مواقع فراہم نہیں کئے گئے بلکہ ہمارے ساحل وسائل کولوٹاجارہاہے جس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کومبارکباددیتے ہوئے زوردیاکہ وہ پارٹی جدوجہدکومزیدتیز کرے اورسردارعطاء اللہ مینگل اورسرداراخترجان مینگل کاپیغام گھرگھرپہنچائیں قبل ازیں الف دین کرد،ٹکری شمس الحق کرد،کرم خان رند،عدنان آفریدی بلوچ خان رند،بسم اللہ سرپرہ،فہیم الدین کرد،جمعہ خان کرد،صدام حسین لانگو،نعیم بزدار کی قیادت میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے بی این پی میں شامل ہونے کااعلان کیا۔