|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2015

نئی دلی: نئی دلی پولیس نے سابق بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کے قتل کیس میں پاکستانی صحافی مہر تارڑ کا نام بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دلی پولیس نے سابق بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کے قتل کے سلسلے میں پاکستانی صحافی مہر تارڑ کا نام بھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔ دلی پولیس کمشنر بی ایس بسی کا کہنا تھا کہ سنندا پشکر قتل کیس میں پاکستانی صحافی مہر تارڑ متعلقہ فرد ہیں اس لیے کیس میں تفتیش کے لیے ان کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی صحافی مہر تارڑ کا کہنا تھا کہ میں مجرم نہیں ہوں اور بیان دینے بھارت نہیں جاؤں گی اگر کسی کو بیان لینا ہے تو پاکستان آئے۔ یاد رہے کہ سابق بھارتی وزیر ششی تھرور اور ان کی اہلیہ سنندا پشکر میں جھگڑے کی اصل وجہ پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ٹویٹ تھے جس میں ان کا تعلق ثابت ہوتا تھا۔ بعد ازاں سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو نئی دلی میں ہوٹل کے کمرے میں مردہ پائی گئی تھیں۔