اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے بینظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مشہور پاکستانی ماڈل سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ماڈل اسلام آباد سے دبئی جانے کے لیے نجی ایئر لائن کے طیارے میں سوار ہونا چاہتی تھیں۔
ڈان نیوز نے ائیرپورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشہور سپر ماڈل اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی جا رہی تھیں کہ چیکنگ کے دوران ملزمہ کے بیگ سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے۔
اس واقعے کے بعد کسٹم حکام نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا اور انھیں کسٹم ہاؤس منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔