|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2015

نئی دہلی: امریکہ نے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی الرحمن لکھوی کی رہائی کوشدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان اسے بھارت کے حوالے کرے یا پھر اسے مقدمے کیلئے عالمی عدالت انصاف میں پیش کرے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی خارجی کمیٹی کی چیئرمین ای ڈی رائس نے اپنے بھارت کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر رہائی انتہائی قابل مذمت اور حیران کن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان یا تو ذیکی الرحمن لکھوی کو فوری بھارت کیخلاف جرائم کا مرتکب ہونے پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمے کیلئے پیش کرے ۔ انہوں نے کہا کہ خلیجی ریاستوں میں بعض مخصوص خاندان پاکستان کے چھ سو دیوبندی سکولوں کو فنڈز فراہم کررہے ہیں جو کہ باعث تشویش ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی اس وقت بڑا چیلنج ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں جمہوری حکومت کو مضبوط کرنے کیلئے بھی اقدامات کرنے چاہیے ۔