|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے اورماڑہ میں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی خواتین اور بچوں سمیت 30مسافر زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گوادر سے کراچی جانیوالی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث اورماڑہ کے قریب الٹ گئی جسکے نتیجے میں 30سے زائد مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔