|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2015

 کراچی: بلدیہ ٹاؤن سے 2 خواتین کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔ کراچی میں بلدیہ ٹاؤن کے علاقے جنگل اسکول کے قریب  2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیاہے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا  جہاں ان کی شناخت ماں بیٹی کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ پولیس نے پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔