|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2015

کوئٹہ: فرنٹیئرکور بلوچستان کا آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن ۔سرچ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 06شرپسندہلاک،متعددزخمی جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہید۔شرپسندوں کے قبضے سے اسلحہ اورمواصلاتی(کمیونیکشنز)آلات برآمد۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان کا آواران کے علاقے مشکے میں سرچ آپریشن کے دوران شرپسندوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی ۔ دونوں جانب سے شدیدفائرنگ کے تبادلے میں 06شرپسند ہلاک،متعددزخمی ہوئے جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار شہیدہوا۔ہلاک شرپسندوں کے قبضے سے05خودکارہتھیار،02آئی ای ڈیزاورمواصلاتی(کمیونیکشنز)آلات برآمدکرلیے گئے۔واضح رہے مذکورہ شرپسند آواران اورگردونواح میں سیکیورٹی فورسزپرحملوں ،محب وطن شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور اغواء برائے تاوان میں ملوث تھے۔آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایف سی دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر علاقے میں دہشتگردی کاقلع قمع کرنے اور علاقے کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔مزیدبرآں فرنٹیئرکوربلوچستان صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کیخلاف بلاتفریق ٹارگٹڈسرچ آپریشن جاری رکھے گی،دریں اثناء بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں دھماکہ سیکورٹی اہلکار سمیت چھ افراد زخمی ، تفصیلات کے مطابق منگل کے شام کو نامعلوم افراد نے ساکران روڈ کے کنارے پر ریمونٹ کنٹرو ل بم نصب کیا ہوا تھا جیسے ہی اٹک سمینٹ میں کام کرنے والے ملازمین کی بس حب سے کراچی روانہ ہونے لگی تو زور دھماکہ ہوا جس میں دوسکیورٹی اہلکار عبدالغفور ، محمد امین ، کے علاوہ اٹک سیمنٹ کام کرنے والے چار اافراد شیر احمد ، عمر فراز ، محمد آصف اور فراز زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو حب کے مقامی ہسپتال میں داخل کردیا گیا علاقے گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی