|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2015

کوئٹہ: کمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ نے کہاہے کہ ہتھیاراٹھانے والوں کودعوت دیتے ہیں کہ وہ یہ راستہ ترک کردیں وہ ہمارے بھائی اوربیٹے ہیں کسی کے اشارے پرمعصوملوگوں کونشانہ بنانے کے مثبت نتائج برآمدنہیں ہوسکتے کیونکہ جس راستے پرآپ چل رہے ہووہ راستہ تباہی اوربربادی کاراستہ ہے دہشتگردہمارے بچوں کواسلام اورجہاد کے نام پرشہیدکرتے ہیں مگرہم ان کے بچوں کوتعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز بوائزسکاؤٹس میں پولیس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ہم کس کے ساتھ لڑ رہے ہیں اورکس کوماررہے ہیں کس لئے لڑ رہے ہیں اورکیوں مررہے ہیں وہ گروہ جواپنے طورپرجہادکے نام پراعلان کرکے حکومتی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے تووہ تشددکاراستہ اپنالیتے ہیں کونسے رب اوررسول نے تعلیم دی کہ کسی کے بچوں کوناحق شہیدکرے اوراس کومارے جہاد صرف ریاست کرسکتی ہے کوئی گروہ نہیں پھرتبدیلی کہاں سے آئی پیشہ ورقاتل گروہ کواپنی تنظیموں میں شامل کرکے کسی کوقتل کرے ایسے میں اپنے رب کے تعلیم سے منکرکرکے کہاں کاجہاد ہے جب ہم پرزورنہیں چلتی توہمارے معصوم بچوں اوربے گناہ لوگوں کونشانہ بنایاجاتاہے یہ کہاں کااسلام ہے کہ بازاروں میں چلتے ہوئے لوگوں کوٹارگٹ کانشانہ بنائے اوراپنے ہی مسلمان بھائیوں کے جنازے ہم اٹھاتے ہیں ناراضگی کایہ مطلب نہیں کہ کسی کے بچوں کوقتل کرے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں دہشتگردی کے تربیت دینے والوں بچوں کوہم تعلیم دے رہے ہیں اوران کومحب وطن شہری بناکراس ملک کی خدمت کرنے کاموقع دیں گے وہ ہمارے بچوں کومارتے ہیں مگرہم دہشتگردکے بچوں کوتعلیم دلواتے ہیں اوروہ خودکہاں اورکدھرگئے وہ دینی گروہ بھٹکے ہوئے لوگوں کوورغلاکر کس کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ان کوہماری اسلامی ریاست برداشت نہیں ہوتی ہمارے بچوں کوہمارے ساتھ لڑارہے ہیں کرایے پرلوگوں کومارنے کاپیسہ لے رہے ہیں اورکسی کے بہکاوے میںآکران کوٹشوپیپرکے طورپراستعمال کررہے ہیں اپنے لوگوں اورملک سے غداری نہ کرو کیوں کہ یہ ملک کلمے کے نام پربناہے جوتاقیامت تک جاری رہیگاانہوں نے کہاکہ افسوس ہے کہ جہاد مسلمان کفرکیخلاف کرتے ہیں مگرآج وہ جہاداپنے مسلمان ممالک میں کئے جارہے ہیں ہم ان لوگوں کوخبردارکرناچاہتے ہیں کہ آئے آپ ہمارے بھائی اوربیٹے ہوئے اب یہ راستہ چھوڑدوکیونکہ جس راستے پرآپ چل رہے ہووہ راستہ تباہی اوربربادی کاراستہ ہے ہم تواللہ اورآپ کے دشمنوں سے لڑناچاہتے ہیں ابھی بھی وقت ہے کہ وہ ملک کے آئین اورقانون کے مطابق صحیح راستہ پرآکرقوم سے معافی مانگیں انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان تاقیامت رہنے والاہے کیونکہ یہ کلمے کے نام پربناہواہے اگرہم نقصان نہ پہنچادیں توکوئی نقصان نہیں پہنچاسکتا۔