گوجرانوالا: صدیق کالونی میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو اس کی بیوی کے بھائیوں نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
گوجرانوالا کی اسماعیل کالونی کے رہائشی 30 سالہ شاہد نے ڈیڑھ سال قبل راحیلہ نامی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کے سسرال والے اس کے سخت خلاف تھے اور سسرال کی جانب سے دھمکیوں کے باعث شاہد اپنی اہلیہ کے ہمراہ صدیق کالونی ایمن آباد میں منتقل ہو گیا تھا، راحیلہ کے بھائیوں الطاف اور ذوالقرنین نے شاہد کے گھرمیں گھس کر اسے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔
شاہد کے ورثا نے صدیق اسماعیل کالونی میں اعوان چوک پر لاش رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جب کہ پولیس حکام کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہائی کے بعد مظاہرین منتشر ہو گئے۔
گوجرانوالا میں پسند کی شادی کرنے والا نوجوان سسرالیوں کے ہاتھوں قتل
وقتِ اشاعت : March 30 – 2015