|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2015

کوئٹہ:  نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود صوبے کی ترقی خوشحالی اور صوبے کے وسیع تر مفاد کے حصول میں مصالحت کا شکار ہونا نیشنل پارٹی کے خمیر میں شامل نہیں اقتدار ہو یا سیاست کا کوئی اور میدان ہم نے ہمیشہ مثبت ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے سیاسی جہد کی ہے نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر لائحہ عمل طے کرے گی جس سے عوامی مسائل کے حل کو ترجیحی بنیادوں پر عملی جامعہ پہنایا جاسکے گا نیشنل پارٹی کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ کی زیرصدارت منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر ایس اینڈ جے اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق ‘ قائمقام صوبائی صدر اقبال زہری و دیگر موجود تھے اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پارٹی کے مرکزی ارکان پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کیساتھ ملکر ایسا لائحہ عمل طے کرے گی جس کے ذریعے موجود مخلوط حکومت کو عوامی مسائل کے حل میں معاونت حاصل ہوگی کمیٹی میں میرعبدالخالق بلوچ ‘ مہراب مری ‘ ڈاکٹر اسحاق بلوچ شامل ہونگے اجلاس میں پارٹی کارکنوں کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومت کی معاونت کریں تاکہ جمہوری حکومت کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی آئین کی بالادستی جمہور کے استحکام بلوچستان کی ترقی اور صوبے کے عوام کو بہتر طرز زندگی کی فراہمی کیلئے کوشاں رہی ہے یہی وجہ تھی کہ سال 2013ء کے انتخابات میں بلوچستان کی عوام نے اس بات کا ادراک کرتے ہوئے ہمیں مینڈنٹ دیا کہ نیشنل پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے کہ جو عوامی مسائل کے حل صوبہ میں موجود پسماندگی اور ماضی کی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اب بھی ہم اپنے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ اقتدار بھی ہمیں اپنے لوگوں کے حقوق کی آواز بلند کرنے میں مصلحت کا شکار نہیں بناسکتا ہم کل بھی عوام کے ساتھ تھے اور آج بھی اپنے لوگوں کے ساتھ ہیں ۔