زاہدان : ایران میں برسر پیکار جیش العدل کا زاہدان کے قریب نصرت آباد میں ایرانی فورسز سپاہ قدس کے 18 اہلکاروں کی گرفتاری کا دعوی ۔تفصیلات کے مطابق ایران کے صوبہ بلوچستان میں بر سر پیکار جیش العدل نے ایران کے شہر زاھدان کے علاقے نصرت آباد سے تین گاڑیوں پر مشتمل سپاہ قدس کے 20افراد کوہ تلہ سیا کے علاقے سے اغواء کرنے کادعوی کیا ہے جو کہ غیر ملکی بتائے جاتے ہیں ان میں اس وقت گرفتار جو نصرت آباد کے تربیتی کیمپ میں منتقل ہو رہے تھے جیش العدل کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کو تربیت دینے کے بعد دوسرے ملک جیسے پاکستان۔ سعودی۔ عراق۔ شام وغیرہ جاسوسی اور ہشتگردی پھیلانے کے لیے بیجے جاتے ہیں.سوشل میڈیا پراور اپنے ویب سائٹ پر جاری کئے جانے والے خبر میں جب جیش العدل کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کیمپ میں منتقل کیا جارہا تھا کہ سپاہ قدس کے امدادی فورسز نے انہیں رہا کرنے کے لئے ان پر حملہ کیا ان کا حملہ پسپاکردیا گیا اور انہیں جانی اور مالی نقصان پہنچایا گیا اور اسی دوران ان کے حراست سے 2 افراد بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۰
جیش العدل کا 18ایرانی انقلابی گارڈز کے اغوا کا د عویٰ
وقتِ اشاعت : April 20 – 2015