کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت کو صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل کے لئے مچھ جیل حکام کا مراسلہ موصول ہوگیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو سینٹرل جیل کراچی کے توسط سے بھیجے گئے مراسلے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ میں توسیع کی مہلت 30 اپریل کو ختم ہورہی ہے۔ اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ اس کی سزا پر عمل درآمد کے لئے تاریخ مقرر کرے۔
واضح رہے کہ صولت مرزا کی پھانسی 2 بار ملتوی کی جاچکی ہے، صولت مرزا کو پہلے 19مارچ اور بعد میں یکم اپریل کو پھانسی دی جاناتھی۔
صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل کے لئے مچھ جیل کا مراسلہ عدالت کوموصول
وقتِ اشاعت : April 27 – 2015