|

وقتِ اشاعت :   April 28 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں حکومتی اراکین نے کہاہے کہ شناختی کارڈکے نام پرمقامی لوگوں کوتنگ کرنامعمول بن گیاہے کرپشن کابازارگرم کیاگیاہے ڈی جی نادراکوفوری طورپرطلب کرکے ان سے وضاحت طلب کی جائے گوادرکاشغرروٹ سے متعلق تحریک التواکوایجنڈے پرشامل نہ کرنے پرحکومتی اوراپوزیشن ارکان نے احتجاج کیااورکہاکہ آئندہ اجلاس میں وفاقی وزیرکوطلب کرکے روٹ سے متعلق وضاحت کرے بلوچستان اسمبلی کااجلاس پینل رکن ڈاکٹررقیہ ہاشمی کی صدارت میں ہواپشتونخوامیپ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے کہاکہ گزشتہ دنوں ایوان میں گوادرکاشغرروٹ سے متعلق تحریک التوانمبرایک اوردوپیش ہواجن پرکچھ اراکین نے بحث بھی کی لیکن آج روٹ سے متعلق تحریک التواء کوایجنڈے میں شامل نہیں کیاگیاعوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرانجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہاکہ اسپیکرمتعلقہ روٹ سے متعلق دوبارہ رولنگ دے اوراگلے اجلاس میں اس پربحث کی جائے پینل رکن ڈاکٹررقیہ ہاشمی نے کہاکہ اسپیکرکے رولنگ نہ آنے پراس ایجنڈے کودوبارہ شامل نہیں کیاجاسکتاتاہم حکومتی اوراپوزیشن ارکان کوشش کرے جس پرحکومتی اوراپوزیشن ارکان نے کہاکہ ایسالگ رہاہے کہ بلوچستان کوایک بارپھرگوادرکاشغرروٹ پرنظراندازکیاجارہاہے وفاقی حکومت کی جانب سے جوپروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں وہ پنجاب اورسندھ کے روٹ پرہے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سیدلیاقت آغانے کہاکہ میرے حلقے میں شناختی کارڈبنانے کامسئلہ انتہائی گھمبیرہوچکاہے نادراآفس کے عملے نے میرے حلقے کے لوگوں سے برتھ سرٹیفکیٹ مانگے لئے ہیں ہیڈآفس سے لیکرپشین نادراآفس تک نادراکے عملے نے کرپشن کابازارگرم کررکھاہے اگرکسی شخص 1965میں شادی کی ہے تووہ نکاح نامہ اوربرتھ سرٹیفکیٹ کہاں سے لائیں اس دورمیں بلوچ پشتون علاقوں میںیہ رواج نہ تھی اورنادرآفس کے باہرایک شخص جعلی نکاح نامے بناکرلوگوں سے 8ہزار سے10ہزارروپے تک وصول کررہے ہیں صوبائی وزیرواسانواب ایازجوگیزئی نے کہاکہ ایسالگ رہاہے کہ پاکستان اورلیاقت آغاایک دن بنا اورپیداہواہے شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہاکہ نادراکا برتھ سرٹیفکیٹ اورنکاح نامہ کے طلب کرنے بعدایسامعلوم ہورہاہے کہ تمام ممبران اجتماعی نکاح کرائیں رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے کہاکہ نادراسب سے بڑی اورکرپٹ ادارہ ہے ۔