|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے ایک بارپھروفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ گوادرکاشغرروٹ کوتبدیل کیاگیاتوحکومت اورسیاسی جماعتیں بھرپوراحتجاج کرینگے ملک پہلے سے ہی بدامنی کی لپیٹ میں ہیں بلوچستان کے لوگ اپنے حقوق کیلئے پہلے سے ہی پہاڑوں پرچلے گئے ہیں اب مزیدنوجوانوں کوپہاڑوں پرنہ جانے دیاجائے اگرصورتحال یہی رہی توبنگلہ دیش جیسی صورتحال پیداہوسکتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرڈٹ کراپناموقف وفاق کے سامنے رکھے بلوچستان کی سیاسی جماعتیں عوام اورحکومت ان کابھرپورساتھ دیگی بلوچستان اسمبلی کااجلاس پینل رکن نصراللہ زیرے کی صدارت میں شروع ہوااجلاس میں تحریک التواایک اوردوپربحث ومباحثہ کرتے ہوئے پشتونخوامیپ کے مرکزی رہنماء اورصوبائی وزیرنواب ایازخان جوگیزئی نے کہاکہ چھوٹے صوبوں کی آوازپروفاق اورپنجاب تسلیم کرنے کوتیارنہیں اورنہ ہی کسی چھوٹے صوبے کی فریادسننے کی عادت ہے چائناگوادرکواپنے مقاصدکیلئے استعمال کرناچاہتاہے 80فیصدفائدہ چائنااور20فائدہ اس غریب صوبے سے چھین کرپنجاب قبضہ کرناچاہتی ہے اگرپنجاب کایہی روش جاری رہی توبنگلہ دیش جیسے اوربھی واقعات رونماہوسکتے ہیں ہمارے ہاں پہاڑاورنوجوان زیادہ ہے جوپہاڑوں پرگئے ہیں ان کواتارنے میں ہم لگے ہوئے ہیں مگروفاق اورپنجاب یہاں کے نوجوانوں کواپنے حق سے محروم رکھنے کیلئے پہاڑوں پربھیج رہے ہیں ہمیں پہاڑوں پرجانے پرمجبورنہ کیاجائے پھرمحمودخان اچکزئی اورڈاکٹرعبدالمالک کی بس کی بات نہیں رہے گی کہ وہ اپنے نوجوان نسل کومناسکیں ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھاسانحہ بنگلہ دیش یادہے آج تعلیم صحت اورسپورٹس کے شعبے میں ہم سے آگے نکل گئے ہیں انہوں نے کہاکہ یہاں پانی خشک اورزراعت تباہ ہورہے ہیں لاکھوں لوگ بے روزگارہورہے ہیں گوادرکاشغرروٹ پرکنفیوژن کودورکرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے خیبرپختونخوااوربلوچستان کے سیاسی قیادت کواس بارے بریف کیاجائے اوروضاحت کرے ایسانہ ہوکہ یہاں مزیدنفرتیں جنم لیں اورہم پھرخمیازہ بھگتے رہیں گے غلط فہمیوں کودورکرنے کیلئے وفاقی وزیرکوواضح کرناچاہئے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام سیاسی جماعتیں اورحکومت یک آوازہے اورہم کوریڈورکوکسی صورت یہاں سے منتقل نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ سندھ خیبرپختونخوااوربلوچستان ایک پیج پرہے اگرپنجاب کی داداگری چلتی رہی توبنگلہ دیش جیسے کئی ملک یہاں بن سکتے ہیں پنجاب کواس معاملے پرسنجیدگی کامظاہرہ کرناہوگاانہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ اس معاملے پرکوئی معاہدہ نہ کرے ہم سب ان کے ساتھ ہے صوبائی وزراء اورارکان اسمبلی سرداررضامحمدبڑیچ،میرسرفرازبگٹی،ولیم برکت،خواتین اراکین اسمبلی شاہد،ڈاکٹررقیہ ہاشمی ،ثیمنہ خان نے کہاکہ گوادرکاشغرروٹ پربلوچستان کے تمام سیاسی جماعتیں احتجاج کررہی ہے اس مسئلے کوحل کرنے کیلئے بلوچستان حکومت اورسیاسی جماعتیں وفاق سے بات کرے ایسانہ ہوکہ پھرہم تاریخ کے سانحات کودوراتے رہینگے پینل رکن نصراللہ زیرے نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی ایک بارپھرپاس کردہ قرارداداورتحریک التواء کومدنظررکھتے ہوئے وفاقی حکومت سے رجوع کرے اورگوادرکاشغرروٹ سے متعلق بات کرے اورواضح کرے کہ جوکچھ ہورہاہے وہ صحیح نہیں ہے اس مسئلے پربلوچستان حکومت اورسیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے تحفظات کودورکیاجائے۔