|

وقتِ اشاعت :   May 11 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے مشیرخزانہ میرخالدلانگو کے کانوائے پرنامعلوم افراد کی فائرنگ تاہم مشیرخزانہ میرخالد لانگو قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے اطلاعات کے مطابق منگوچرکے علاقے خالق آبادمیں مشیرخزانہ میرخالد خان لانگوترقیاتی منصوبوں کامعائنہ کررہے تھے کہ اس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ان کے کانوائے پرفائرنگ شروع کردی حملے میں مشیرخزانہ میرخالد خان لانگومحفوظ رہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے مشیرخزانہ میرخالدلانگو پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں جوبھی ملوث پایاگیاان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی نے صوبائی مشیر خزانہ میرخالدخان لانگو کے قافلے پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے مشیر خزانہ سمیت ان کے محافظین اور لیویز اہلکاروں کے مکمل طور پر محفوظ رہنے اور کوئی جانی اور مالی نقصان نہ ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ انتظامیہ اور لیویز واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ انہوں نے ٹیلیفون پر مشیر خزانہ سے رابطہ کرکے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔