|

وقتِ اشاعت :   May 19 – 2015

اسلام آباد :  نیشنل پارٹی کے سردار کمال خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ مستونگ اور قلات اضلاع میں آپریشن کے دوران جو لوگ مارے جارہے ہیں ان کو دہشت گرد قرار دیا جارہا ہے۔ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میرا حلقہ ہے لوگوں کو گھروں سے اٹھایا جارہا ہے اور 24 گھنٹے میں ان کو دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیا جاتاہے اور ان کی لاش مل جاتی ہے یہ پاکستان کے قانون کو مانتے ہیں اور ان کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اگر ان کو اس طرح سے مارا جائے گا تو ان کے دوسرے گھر والے بندوق نہیں اٹھائیں گے تو اورکیا کریں گے ایک گھر سے تین بھائیوں کو اٹھایا گیا دو گھنٹے میں لاشیں ملیں کیا بلوچ لفظ دہشت گردکہلائے گا جو لوگ سرکاری ملازمین ہیں ان کو اٹھایا جاتا ہے اور قتل کردیا جاتا ہے یہ فیصلہ کون کرے گا کہ یہ دہشت گرد ہیں کہ نہیں ان پرکوئی مقدمہ نہیں چلایا جاتا اور نہ عدالت میں پیش کیا جاتاہے۔