|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2015

کوئٹہ : صوبائی داراحکومت کوئٹہ میں 2نامعلوم موٹرسائیکل سوار نقاب پوشوں نے دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور اسکے بھائی کو زخمی کردیا حملہ آور فرارہوگئے واقعہ کیخلاف مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈکی جانب سے مقتول تاجر کے نعش کے ہمراہ باچا خان چوک اورمنا ن چوک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا اور بازار مکمل طورپر بند ہوگیا احتجاج کی وجہ سے قندھاری بازار سمیت دیگر سڑکو ں پر ٹریفک معطل ہو گئی تفصیلا ت کے مطابق اتوارکی صبح کوئٹہ شہرکے وسط میں واقعہ مسجد روڈ پر دکاندار اپنی دکان کھو ل رہے تھے کہ 2نامعلوم مسلح نقاب پوش موٹرسائیکل سواروں نے ان پر اندھادھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد فضل موقع پر ہلاک جبکہ اس کا بھائی محمد سلیمان شدید زخمی ہوگیا حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش اورزخمی کو فوری طورپر سول سنڈیمن ہسپتال پہنچادیاگیا تاجر کے قتل اور اسکے بھائی کے زخمی ہونے کے اطلاع پر تاجربرادری نے لیاقت بازار ،باچاخان چوک پر دکانیں بند کرائیں اورٹائر جلاکر احتجاج کیا اس بعد مسجد روڈ،قندھاری میں بھی احتجاج کیا گیا اورمرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،حاجی اللہ داد ترین سمیت دیگر تاجروں کے نمائند ے اورتاجر ہسپتال پہنچ گئے نعش کولیکر پاچا خان چوک پراحتجاج کیا اور تاجر کے قتل اوراس کے بھائی کو زخمی کر نے کے خلاف بازار بند ہوگیا جس کے بعد تاجروں نے نعش کو منان چوک پر رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر مختلف سڑکو ں کو بلاک کردیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی تاجر کے قتل کے خلاف اہلسنت والجماعت کے رہنما ء قاری ولی فاروقی اوردیگر رہنماؤ ں نے مرکزی انجمن تاجران کے احتجاج میں شریک ہوئے اور اس موقع پر مرکزی انجمن تاجر ان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،سیدتاج آغا ،اللہ داد ترین ، سمیع آغا،اہلسنت والجماعت کے قاری ولی فاروقی اور دیگر رہنماؤ ں نے کہا ہے کہ دن دیہا ڑے تاجروں سمیت عام شہریو ں کو قتل کیا جارہا ہے حکومت امن کے قیام کو یقینی بنانے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے عوام اورتاجروں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے حکومت اور قانون نافذکر نے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ اس طرح کی واردتوں میں ملو ث عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ اس طرح کے واقعات میں ملو ث عنا صر کا قلع قمع ہوسکے انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھی نامعلوم مسلح افراداس طرح کی ورادتیں کرکے پوراسرار طورپر لاپتہ ہوجاتے ہیں حکومت اورانتظامیہ ایسی وارداتوں کا کھوج لگانے میں تاحال ناکام ہے واقعہ میں ملوث عنا صر کو گرفتارکر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے تا کہ شہر میں امن بحال ہو اور آئندہ کسی بھی شخص کو اس طرح کو گھنا ونا جر م کرنے کی جرات نہ ہو مظاہرین نے اپنا پر امن احتجاج کر دیا ۔