|

وقتِ اشاعت :   May 28 – 2015

اسلام آباد : پاکستان نے برطانیہ میں مقیم بیس کے قریب بلوچ رہنماوں کی لسٹ برطانیہ کے حوالے کر دیا ،برطانیہ میں مقیم بلوچ رہنماء بلوچستان میں شر پسندی کے کاروائیوں میں ملوث ہیں برطانیہ ان کی سرگرمیوں کو روکھے ،برطانیہ اور پاکستان کے درمیان مطلوب قیدیوں کے متعلق دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق پاکستان نے برطانیہ کو لکھے گئے ایک خط میں برطانیہ میں مقیم بیس کے قریب بلوچ رہنماؤں کی نشاندہی کی گئی ہے کہ یہ بلوچ رہنماء بلوچستا ن میں شر پسند کاروائیوں میں بلواسطہ ملوث ہیں خط میں حکومت پاکستان کی جانب سے برطانیہ سے اپیل کی گئی ہے کہ ان بلوچ رہنماؤں کی سرگرمیوں کو روکھاجائے ان کی سر گرمیاں پاکستان کے لئے نقصاندہ ہیں خط میں کچھ دوستاویزی ثبوت بھی برطانیہ کے حوالے کیا گیا ہے دوسری جانب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک دوسرے کو مطلوب افراد کے متعلق دستاویزات کا بھی تبادلہ ہوا ہے اس متعلق آذاد مبصرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ جس کو بھی سیاسی پناہ دیتا ہے اسکو کسی دوسرے ملک کے حوالے نہیں کرتا اکثریتی بلوچ راہنماء سیاسی پناہ کے طور پر برطانیہ میں مقیم ہے اگر ان کو پاکستان کے حوالے کیا گیا تو یہ ایک انہونی بات ہو گی واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سربرا ہ الطاف حسین پر پاکستان میں پچاس سے زائد مقدمات درج ہے جن میں قتل اقدام قتل دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں مگر سیاسی پناہ حاصل کرنے کی وجہ سے وہ خود کو محفوظ سمجھ رہے ہیں