|

وقتِ اشاعت :   July 8 – 2015

اسلام آباد: افغان حکومت اورطالبان نے مذاکرات کاعمل جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب اسلام آبادمیں افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کاپہلاضابطہ دور منعقدہوا، طالبان کوئٹہ شوریٰ کے رکن حاجی ملاجلیل نے طالبان کی طرف سے مذاکرات میں قیادت کی جوملاعمرکے دورحکومت میں افغان حکومت کے اہم عہدیدارتھے ،جبکہ افغان حکومتی وفد کی نائب وزیرخارجہ حکمت خلیل کرزئی 3رکنی ٹیم کی قیادت کررہے تھے ،اس میں گورنرننگرہارحاجی محمددین بھی شامل ہیں ،علاوہ ازیں مذاکرات میں دوپاکستانی اہلکاروں نے بھی شرکت کی ۔سرکاری ذرائع کاکہنا ہے کہ وفودکے درمیان باضابطہ مذاکرات خوشگوارماحول میں منعقدہوئے اوراکٹھے افطارڈنربھی کیا گیا ۔مذاکرات کے مقام کومیڈیاسے خفیہ رکھاگیا،مذاکرات میں پاکستان ثالثی کاکرداراداکررہاہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ پہلے باضابطہ مذاکراتی دور میں فریقین اس بات پرمتفق ہوگئے کہ مذاکرات کے عمل کوجاری رکھاجائے گا۔ذرائع نے یہ بھی کہاکہ مذاکرات پرامن اوربامقصدرہے،مذاکرات کایہ عمل اسلام آبادمیں دوسے تین دن تک جاری ر ہنے کا امکان ہے