متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی متنازع تقریر کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔ جیکب آباد میں تحریک اہلسنت اور اہلسنت والجماعت کی جانب سے الطاف حسین کےخلاف 3 مقدمات درج کرائے گئے ہیں جب کہ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین فوج کے خلاف بیانات سے افراتفری پھیلا رہے ہیں۔
لاڑکانہ میں بھی الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے جب کہ سکھر میں بھی رات گئے شہریوں کی بڑی تعداد ایم کیوایم کے قائد کے خلاف مقدمے کی درخواست دینے تھانہ باقرانی پہنچ گئی۔
الطاف حسین نے گزشتہ روز نائن زیرو پر ٹیلی فونک خطاب میں رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
الطاف حسین کے خلاف تھانوں میں مقدمات درج
وقتِ اشاعت : July 14 – 2015