|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2015

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی صدر چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیرنواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور ملک دشمن عناصر کیخلاف مشترکہ کارروائی کررہے ہیں بلوچستان کو امن کا گہوارہ بناکر دم لیں گے پاک فوج انتہائی منظم طریقے سے ملک کا دفاع کررہی ہے جنرل راحیل شریف نے ہر پاکستانی کا دل جیت لیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان کے تحت ملک دشمن عناصر کیخلاف کافی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف نے ملک کو بچانے کا عزم کررکھا ہے اورہماری کوشش ہے کہ ہم عوام کو پرامن ماحول فراہم کریں وفاقی و صوبائی حکومت اورپاک فوج ملکر ملک کر ملک دشمن عناصر سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے اور ہم کسی بھی صورت ملک کو ان قوتوں پر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے ہمیں اپنی فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونا چاہئے موجودہ حکومت میں فوج یا آرمی چیف کیخلاف بے بنیاد خبریں اڑانے سے قبل میڈیا کو احتیاط برتنا چاہئے آرمی چیف کیخلاف خبریں چلانا ملک کیلئے نقصان دے ہے پاک فوج کی صلاحیتوں کی پوری دنیا تعریف کرتی ہے کہ پاک فوج دنیا کی منظم اور بہترین فورس ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں فوج نے اپنی جانیں دیکر قوم کے خوشحال مستقبل کیلئے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا فوج کیخلاف بیانات دینے ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا قوم کیساتھ ملک کے اندرونی و بیرونی دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی حکومت بھی فوج کے شانہ بشانہ ہوگی راحیل شریف نے ڈیڑھ سال کی مدت میں ہر پاکستانی کا دل جیت لیا ہے موجودہ حالات میں بڑے چیلنجزتوجہ دینے کی ضرورت ہے ۔