|

وقتِ اشاعت :   August 6 – 2015

ریاض: سعودی عرب کی ایک مسجد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دھماکا سعودی عرب کے جنوبی شہر ابحا کی ایک مسجد میں ہوا۔ اے ایف پی نے سعودی ٹی وی ال-اخباریہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکا اُس وقت ہوا جب مسجد میں سعودی اسپیشل فورسز کے اہلکار نماز ادا کر رہے تھے۔ گلف نیوز کا کہنا ہے کہ جس مسجد کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ سعودی ایمرجنسی فورس کے زیر استعمال تھی۔ خیال رہے کہ ایمرجنسی فورس سعودی عرب کی عمومی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہے۔ یہ فورس وزارت داخلہ کے ماتحت 1972 میں قائم کی تھی۔ اس فورس کی ذمہ داریوں میں مغویوں کی بازیابی، احتجاج ختم کرنا اور انسداد دہشت گردی میں پولیس کی معاونت کرنا شامل ہے۔