|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ایک اہلکارجاں بحق 5زخمی ذرائع کے مطابق تربت کے علاقے کیچ کورپور کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارجاں بحق جبکہ 5زخمی ہوگئے زخمیوں اورلاش کوایف سی ہسپتال منتقل کردیاگیامزیدتفتیش کی جارہی ہے۔دریں اثنائ ضلع تربت کے علاقے تمپ میں قریبی پہاڑیوں سے راکٹ داغے گئے جو قبرستان میں گرے اور زوردار دھماکے کے سے پھٹ گئے کوئی جان نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کی صبح ضلع تربت کے علاقے تمپ میں نامعلوم افراد نے قریبی پہاڑیوں سے راکٹ داغے جو قبرستان میں گرے اور زور دار دھماکے سے پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔ دریں اثناء خضدار شہر میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایس ایچ او سی آئی اے پولیس قادر شیخ سمیت دو افراد زخمی ہو گئے خضدار سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے سی آئی اے پولیس کی ایس ایچ او عبدالقادر شیخ زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال خضدار پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ فائرنگ کا دوسرا واقع قومی شاہراہ پر ہوا جہاں خلیل احمد نامی شخص کی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہیں پولیس دونوں واقعات کے متعلق تفتیش شروع کر دی۔