|

وقتِ اشاعت :   August 16 – 2015

کوئٹہ: خان آف قلات میر سلیمان داؤد احمد زئی آج بروز اتوار مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیرنواب ثناء اللہ خان زہری سے ان کے بیٹے بھتیجے اور بھائی کی وفات پر تعزیت کریں گے ۔ ہفتہ کے روز دونوں رہنماؤں کے درمیان لندن میں ملاقات ہوئی ۔جس کے بعد خان آف قلات میر سلیمان داؤد آج چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے ہاں جا کر ان سے تعزیت کریں گے اور ان کے بیٹے بھائی و بھتیجے کے لئے فاتحہ خوانی کریں گے