|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2015

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے استعفوں کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی – ف) سربراہ مولانا فضل الرحمن نے رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی ہے۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم نے (6 روز قبل ) 12 اگست کو قومی اسمبلی، سینیٹ اور سندھ اسمبلی سے کراچی آپریشن پر استعفی سے دیا تھا۔
ایم کیو ایم کے مستعفی ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن کو متحدہ سے مذاکرات کرکے اسمبلیوں میں واپس لینے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
مولانا فضل الرحمن کے وفد میں صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی، قاری عثمان، مولانا محمد غیاث اور دیگر شامل تھے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں مذاکراتی وفد میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، وسیم اختر اور دیگر موجود تھے۔
ایم کیو ایم اور مولانا فضل الرحمن میں مذاکرات اس وقت روک دیئے گئے جبمتحدہ کے ایم این اے رشید گوڈیل کے کراچی میں فائرنگ سے زخمیہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔
دوسری جانب نائن زیرو پر مولانا فضل الرحمٰن کی نائن زیرو آمد پر ان کا پھولوں کی پتیاں نچھارو کرکے استقبال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن کے لیے ظہرانے کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ ڈان نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے لیے بریانی، پائے، حلیم اور حلوے کا انتظام کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ ایم کیو ایم کا مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے سخت موقف رہا ہے اور جنوری 2015 میں متحدہ کی رابطہ کمیٹی نے ایک پریس کانفرنس میںپاکستان بھر میں ہونے والی دہشت گردی اور سانحہ پشاور کا اصل سرپرست مولانا فضل الرحمن کو قرار دیا تھا۔