|

وقتِ اشاعت :   August 18 – 2015

خضدار: میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبدالرحیم کردکی زیر صدارت بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق عوامی نمائندوں اور کونسلر ان و ٹریڈ یونین، کیسکو آفیسران کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں ایس ڈی او کیسکو بلاول رند، انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل ، مسلم لیگ (ن)خضدار کے سینئر نائب صدر جاویداحمد سوز نیشنل پارٹی خضدار کے صدر بشیراحمد مینگل بی این پی عوامی خضدار کے صدر رئیس خلیل احمد مینگل بی این پی عوامی کے رہنماء عبدالصمد کردمسلم لیگ (ن)کے رہنماء سید جمال شاہ ،منیراحمد لانگو و دیگرواپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے نمائند عبدالمالک نے شرکت کی ۔میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئرمیر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ کیسکو کے ساتھ ملکر خضدار میں بجلی کا مسئلہ حل کریں گے ۔ہماری کوشش ہے کہ کیسکو کے ساتھ ملکر عوام کولوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں ۔ اس حوالے سے صارفین کو بھی ا س بات کا پابند بنائیں گے کہ وہ کیسکو کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھ کرماہانہ بنیادوں پابندی کے ساتھ بل کی ادائیگی کریں ۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن خضدار کے میئر میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ جب پابندی کے ساتھ بل کی ادائیگی ہوگی تو اس سے کیسکو بھی عوام کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیگی ۔ اس حوالے سے عوامی نمائندوں کی کوشش ہے کہ شہریوں اور کیسکو کے ساتھ ملکر عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائیں ۔ آج کی میٹنگ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔ جس میں ہم سب ملکر لوڈشیڈنگ کا سد باب کرسکتے ہیں ۔ بلکہ لوڈ شیڈنگ کے اسباب بھی تلاش کرسکتے ہیں ۔ کیسکو ایکسئین بلاول رند نے کہاکہ شہری بروقت بجلی کا بل ادا کریں تو لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوسکتا ہے ۔