|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2015

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سینیٹر میرحاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ فوجی قیادت کی مقبولیت سیاستدانوں اور جمہوری قوتوں کی ناکامی ہے مری معاہدے پر زبان دی ہے اس کے پابند ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم میاں نوازشریف کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد بلوچستان کی حکومت بنتے وقت مری میں ایک معاہدہ ہوا تھا اس معاہدے پر تمام سیاسی جماعتیں پابند ہیں اور مری معاہدے پر جس طرح زبان دی ہے اس پر پابند ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کریں گے فوجی قیادت کی مقبولیت سیاستدانوں اور جمہوری قوتوں کی ناکامی ہے سیاستدانوں کو ملک اور عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کام کرنا ہوگا ورنہ حالات مزید گھمبیر ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ ادیبوں اور دانشوروں کو خود کو سیاست سے الگ کیا جب تک دانشور اور ادیب سیاست میں نہ آئیں تو کوئی تبدیلی نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ براہمدغ بگٹی اور دیگر عسکریت پسندوں سے مذاکرات کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ نتائج بہتر برآمد ہونگے۔