کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ حکومت میں شامل بلوچ وپشتون قوم پرست جماعتوں نے ڈھائی سال کی حکومت ختم ہوتے ہی نفرتوں کی سیاست شروع کردی بلوچ قوم پرستوں کوبلوچوں کے حقوق اورپشتون قوم پرستوں کوپشتونوں کے حقوق یادآنے لگیں اپنی کرپشن چھپانے کیلئے مہاجرین کے نام پرسیاست کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ’’آن لائن‘‘سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ ڈھائی سال کے دوران بلوچ وپشتون حکمرانوں نے حکومت میں ہوتے ہوئے کیوں اس مسئلے کوحل نہیں کیااب ایک بارپھربرادراقوام کولڑانے کیلئے مہاجرین کے نام پرسیاست شروع کردی مہاجرین کامسئلہ بین الاقوامی مسئلہ ہے اس پران لوگوں کوسیاست کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہاکہ یہ لوگ بلوچ اورپشتون اقوام کے نام پرسیاست کے علمبردارنہ بنیں بلکہ یہ اپنے آقاؤں کوخوش کرنے کیلئے تنازعات کوطول دے رہے ہیں اوراقتدارختم ہونے کے بعد پشتون قوم پرست کابل اوربلوچ قوم پرست لندن جاکرپاکستان کوگالیاں دیں گے اس سے مسائل حل نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کیخلاف گرینڈ الائنس تشکیل دینے کااصولی فیصلہ کرلیاہے اس الائنس میں سابق گورنرنواب ذوالفقارمگسی،سابق وزیراعلیٰ سرداراخترمینگل،جمالی گروپ،جمعیت علماء اسلام،عوامی نیشنل پارٹی،بی این پی (عوامی)شامل ہونگے حکومت کیخلاف بھرپورعوامی طاقت کامظاہرہ بھی کریں گے ان تمام جماعتوں نے آپس میں رابطہ کرلیاہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت میں شامل قوم پرستوں نے ڈھائی سال کے دوران عوام کامایوسی کے سواکچھ نہیں دیااورجوکام جمعیت علماء اسلام نے کئے قوم پرست جماعتیں 100سال کے بعد بھی نہیں کرسکتے انہوں نے اداروں سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ جواینٹی پاکستان کی سیاست کرتے ہیں انہی کے ذریعے محب وطن جماعتوں کوزیرکرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ وہ لوگ ہے جن کی وجہ سے آج لوگ پہاڑوں پربیٹھ کرسیاست کرتے ہیں مگروہ خود حکومت میں شامل ہوکران لوگوں کوبھول گئے جن کی وجہ سے وہ پہاڑوں پرگئے۔