ڈیرہ اللہ یار: سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر بلوچ رہنماء براہمداغ بگٹی کو راضی کرنے کیلئے کوئی ٹاکس دیا گیا تو پورا کرنے کی کوشش کر ونگا ،متحدہ مسلم لیگ والے اگر خوشی سے اکھٹے ہوتے تو یہ اتحاد دیر پا ہوتا ، مجبوری سے اکٹھے ہونے والے کھڑی سے آنے اور درزاہ سے چلے جانے والے ہے،یہ اتحاد دیر پا نہیں ہوگا ۔یہ بات انہو ں نے ڈیرہ اللہ یار میں میرگوہرام خان کی طرف سے دے جانے والے عید ملن پاٹی کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ نواب اکبر خان بگٹی اور ہمارادیرانہ تعلق ہے، اگر حکومت نے براہمداغ بگٹی کو راضی کرنے کیلئے کوئی ٹاکس دیا گیا تو ملک کی خاطرزمہ داری قبول کرونگا ،ملک کی سلامتی میرے آگئے سب سے زیادہ عزیز ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کا لوٹا ہوا پیشہ واپس لیکر ان کے پیسوں سے ٹیکس فری کا ر خانے لگائے جائیں تو ملک کے 18کروڑعوام خوشحال ہوسکتے ہیں ،ماضی کی حکومت نے اربوں روپے کی کر پشن کی ہے جو اب تک جاری ہے ،اسے روکنے کے ساتھ تمام لوگوں سے باہر جانے والی رقم کوواپس لٹا یا جائے تو ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاک فوج ملک کو بچالیا ہے اوراب وہ ملک کو محفوظ بنانے کیلئے کام کررہے ہیں جس کے نتائج بہتر ہوتے جارہے ہیں ملک میں تمام سیاسی جماعتوں سمیت ہر ایک پہلے ملکی مفادات کو مد نظر رکھ کر پالیسیاں بناہوگئی ۔اس مو قع میر غلام مصطفی رند ، میر نصیب اللہ کھوسہ ،میربنی بخش گولہ میر نیاز علی عمرانی ، میر فر حان خان جمالی سمیت دیگر قبائلی عمائدین بھی موجو د تھے ۔
براہمدغ کو راضی کرنے کا ٹاسک دیا گیا تو بھر پور کردار ادا کرونگا، ظفر اللہ جمالی
وقتِ اشاعت : October 1 – 2015