کوئٹہ: نواب محمد اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے وکیل نواب محمد اکبر خان بگٹی کے قتل کو حادثہ قرار دیکر اپنی دروغ گوئی کا ثبوت دے رہے ہیں مقدمہ میں تحقیقات میں کمی تو نہیں یہاں اس کا آغاز ہی نہیں ہوا میر والد کا نام استعمال کر کے اقتدار حاصل کرنے والے آج اپنی نوکری بچانے میں لگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکیل کی جانب سے یہ بیان دینا کہ نواب اکبر خان بگٹی کا قتل غار بیٹھنے کے باعث ہو انتہائی مضحکہ خیز ہے اس طرح کے بیانات ان کی دروغ گوئی کا واضح ثبوت ہے یہ امر تو روز روشن کی طرح واضح ہے کہ ان کا ایک سوچے سمجھے منصوبے تحت قتل کیا گیا تھا اور آج اتنے عرصہ انہیں پچھتاوا ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ ہم اپنے والد کے قاتلوں کے ساتھ مل بیٹھیں ہمیں اس کی ضرورت نہیں پرویز مشرف نے اقتدار کے نشے میں بلوچستان میں جو آگ لگائی اس سے آج بھی بلوچستان جل رہا ہے بے گنا اور معصوم لوگوں کا خون بہایا گیا انہوں نے کہا کہ نواب محمد اکبر بگٹی مقدمہ قتل میں تاحال تحقیقات کا آغاز ہی نہیں کیا گیا جو لوگ نواب اگبر بگٹی کا نام استعمال کر کے اقتدار تک پہنچے آج وہ اپنی نوکری بچانے کے کئے ان کا نام تک نہیں لے رہے یہاں صوبائی اور وفاقی حکومتیں نواب اکبر خان بگٹی کے قاتلوں کی گرفتاری میں کسی طور بھی سنجیدہ نظر نہیں آرہے ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ تحقیقات کرنا سرکار کا کام ہے عدالت خود تو تحقیقات نہیں کر سکتی مگر یہاں جو طرز فکر اپنایا جارہا ہے وہ قابل افسوس ہے ایسی صورتحال میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے ہمیں نہ تو ماضی کے حکمرانوں سے کوئی توقع تھی اور نہ ہی موجودہ حکمرانوں سے امیدیں ہیں ۔