کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں نے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کے اہم سرکاری املاک کی اپنے ناموں پر الاٹمنٹ اور کوئٹہ کی سڑکوں پر پیڈ پارکنگ کے نام پر عوام کو لوٹنا اور اکیسویں صدی میں کوئٹہ جیسے شہر کے ہر گلی کوچے میں پانی کی قلت اور دیگر بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی اتحادی جماعتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ہے حکمران عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکام رہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے اہم اور قیمتی سرکاری املاک کی غیر قانونی طریقے سے من پسند افراد کے ناموں پر الاٹمنٹ اور کوڑیوں کے داموں ٹیکس ادا کر کے اہم سرکاری عمارات زمینوں پر قبضہ گیری کا دور دورہ ہے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ کے باشعور عوام یہ آگاہی رکھتے ہیں کہ کس طریقے سے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سرکاری املاک پر قبضہ کر کے اپنے ناموں پر الاٹ کیا جا رہا ہے اقرباء پروری ، کرپشن کا دور دورہ ہے نیب بے گناہ افسران کے خلاف کارروائیاں تو کر رہی ہیں لیکن موجودہ دور میں بڑے پیمانے پر زمینوں ، مکانات کی الاٹمنٹ ، کرپشن ، مختلف محکموں میں قواعد و ضوابط کے برخلاف ترقیاں ، اہم عہدوں پر لسانی بنیادوں پر تعیناتیوں کی بھی تحقیقات کرے بلوچستان میں تعلیم کو عام کرنے کے جو دعوے کئے گئے بڑے پیمانے پر تعلیمی اداروں میں بے جا مداخلت ، تعلیم کی تباہی کی جانب دھکیل رہی ہے فوری طور پر تعلیمی اداروں کو سیاسی مداخلت کو بند کیا جائے اور میرٹ پر فیصلوں کو یقینی بنایا جائے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترقی و خوشحالی کے دعویدار کوئٹہ کے عوام کو صاف پانی فراہم کرنے سے قاصر ہیں پورے شہر میں ٹیوب ویلز بند اور ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہیں واسا عوام کو پانی کی فراہمی میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے کوئٹہ کے اہم شاہراؤں پِر پیڈ پارکنگ کے نام پر لوٹ مار کا ایک نیا بازار گرم کیا گیا ہے جس کا کوئی حساب کتاب لینے والا کوئی نہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر کوئٹہ کے غیور عوام کا پیڈ پارکنگ کے نام پر استحصال نہ کیا جائے حکمران اگر عوام کو ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے تو کم از کم کوئٹہ کے غیور عوام کو مزید استحصال اور معاشی قتل عام سے گریز کریں حکمرانوں کے اقدامات سے یہ بات واضح ہو چکی ہے انہیں عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں نہ ہی عوام کے مسائل کے حل سے انہیں کوئی سروکار ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی الاٹمنٹس ، کرپشن ، عوام کو بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی ، محکموں میں بے جا مداخلت ، میرٹ کی دھجیاں اڑانے اور مختلف طریقوں سے سرکاری محکموں میں غیر قانونی اقدامات کے ذریعے سیاسی جیالوں اور من پسند افراد کو اہم پوسٹوں پر تعینات کر کے حکمران ثابت کروا رہے ہیں کہ تعلیمی انقلاب تو درکنار رہی سہی تعلیم کو تباہی کے دہانے پہنچانے سے حکمران گریز نہیں غیر قانونی الاٹمنٹس فوری طور پر منسوخ کی جائیں کوئٹہ کے عوام کو پیڈ پارکنگ جیسے استحصالی ہتھکنڈوں سے چھٹکارا اور شہریوں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدام اٹھائے جائیں محکموں میں سیاسی مداخلت بند کی جائے جونیئر کو سینئر پر ترجیح دینے کے کی پالیسی کو بند کیا جائے اس کے برعکس بلوچستان نیشنل پارٹی عوام کے ساتھ کھڑی ہے پارٹی جملہ مسائل کے حل کیلئے وقتاً فوقتاً اپنا سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی اور ان مسائل کو اجاگر کرنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ تاکہ حکمرانوں کے دعوے جو لفاظی حد تک ہیں عوام کے سامنے آئیں ۔