|

وقتِ اشاعت :   October 4 – 2015

تہران : انقلاب اسلامی گارڈ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اس کی افواج سعودی حکمرانوں سے خون کا بدلہ لینے کوتیار ہیں اور ان کو رہبر اسلامی انقلاب آیت اللہ خامنہ ای کی طرف سے ایک حکم نامے کا انتظار ہے، انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی گارڈ کے سپاہی تیز رفتاری اور تلخی کے ساتھ اپنا شدید رف عمل دکھانے کوتیار ہیں صرف رہبر اسلامی کی طرف سے کہ منیٰ حادثہ کا بدلہ لیا جائے جس میں چار سو سے زائد ایرانی حجاج شہید ہوئے یہ بات انقلاب اسلامی گارڈ کور کے سربراہ میجر جنر ل محمد علی جعفری نے کی، بدھ کے روز رہبر اسلامی نے کہا کہ سعودی عرب اپنے عہد پر پورا نہیں اترا جس کی وجہ سے منیٰ کا حادثہ پیش آیاجس کی وجہ سے ایران کا رد عمل انتہائی تلخ اور سنگین ہوسکتا ہے اگر ہم نے کسی رد عمل کا اظہار کیا تو وہ انتہائی سنگین اور تلخ ہوسکتا ہے ، محمد علی جعفری نے کہا کہ وہ سعودی حکمرانوں سے بدلہ ضرور لیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلمان سعودی حکمرانوں کے ظلم وتشدد سے تنگ آچکے ہیں، خصوصاً یمن اور بحرین اور عراق میں جہاں لوگوں کو قتل کیا جارہاہے، یہ قتل عام فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر کیا جارہا ہے، منیٰ میں ہلاک ہونے والے ایرانیوں کی تعداد 464ہے اور ان میں سے 104کی میتیں تہران پہنچ گئیں اور ان کی نماز جنازہ میں ایران کے صدر نے بھی شرکت کی