|

وقتِ اشاعت :   October 12 – 2015

سبی: ضلع کچھی کے علاقہ مچ میں کوئلہ کی کان میں آگ لگ گئی پانچ مزدور جھلس گئے نازک حالت میں کوئٹہ ریفر تفصیلات کے مطابق ضلع کچھی کے علاقہ مچ گشتی نالہ کے قریب شاہ نواز کول مائنزمیں گیس بھر جانے کے باعث آگ لگ گئی جس کے باعث کان میں کام کرنے والے پانچ مزدور بری طرح جھلس گئے جن کو اپنی مدد آپ سے کوئلہ کی کان سے نکلا گیا اور ضروری طبی امداد کے بعد نازک حالت میں کوئٹہ ریفر کردیا گیا واضح رہے کہ کوئلہ کے کان میں کام کرنے والوں کیلئے کوئی حفاظتی اقدامات نظر نہیں آتے اورہی حادثات میں ان کے علاج معالجے کیلئے کوئی انتظامات بھی بروقت میسر نہیں واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ نے حادثہ کی تحقیقات شروع کردی۔