|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2015

کراچی: سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ جیکب آباد میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی نے قبول کی ہے۔ کراچی میں ماتمی جلوس کی سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سہیل انور سیال کا دعویٰ تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ہندوستان کی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا ہاتھ ہے، ‘را’ پورے صوبے میں سرگرم ہے، پورے سندھ میں اس کے دہشت گرد موجود ہیں. گزشتہ روز اندرون سندھ میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جیکب آباد میں دھماکا خود کش حملہ آور نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیکب آباد دھماکے کی تحقیقات کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل سے دی گئی ہیں۔ قبل ازیں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر مرکزی جلوس کا دورہ بھی کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.
واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے شہر جیکب آباد میں ایک ماتمی جلوس کے دوران دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور 4 بچوں سمیت 24افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے.
ایس ایس پی جیکب آباد ظفر اقبال نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے جائے وقوع سے ایک لاش کا نچلہ حصہ برآمد کیا جو ممکنہ طور پر خود کش بمبار کا ہوسکتا ہے.