|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2015

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان نے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ میں فرنٹیر کور بلوچستان نے شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا آپریشن کے دوران فرنٹیر کور بلوچستان اور مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ چندروز قبل مارواڑ میں دھماکے کے نتیجے میں قبائلی رہنما سمیت6افراد ہلاک ہوگئے تھے۔دریں اثناء سوئی کے علاقے میں ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھماکہ خیز موادقبضے میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سوئی کے علاقے جانو بیڑی میں فرنٹیر کور بلوچستان نے سرچ آپریشن کے دوران زیر زمین چھپایا گیا 17کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور 4ڈیٹونیٹر ناکارہ بناکر قبضے میں لے لئے جو نامعلوم دہشتگردوں نے تخریب کاری کی غرض سے چھپا رکھا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔