|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2015

کو ئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں غیر قانونی طور پررہائش پذیر افغان مہاجرین کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا محکمہ داخلہ نے مہاجر کیمپوں سے باہر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو گرفتار کرنے کی ہدایت دے دی بلوچستان میں غیر قانونی طور پر قیام پذیر افغان مہاجرین کے حوالے سے ایک اجلاس سیکرٹری داخلہ بلوچستان کیپٹن (ر) اکبر حسین درانی کی زیر صدارت ہوا جس میں پولیس ،لیویز اور سیکورٹی اداروں کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس کے بعد نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہو ئے سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ صوبے میں افغان مہاجرین کے بارہ کیمپس ہیں ،جن میں سے دو افغان مہاجر کیمپس بند جبکہ دس کیمپس فعال ہیں ،اکبر حسین درانی نے بتایا کہ محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ افغان مہاجر کیمپس سے باہر غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجروں کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی کریں،سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ صوبے میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندے اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہیں ،ان سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی ۔