|

وقتِ اشاعت :   December 10 – 2015

ٍاسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن قائم ہوچکا ہے اور آج کا بلوچستان 10 سال پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ اسلام آباد میں مستونگ کیڈٹ کالج کے طلبا سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ  بلوچستان پاکستان کا انتہائی اہم صوبہ ہے، جہاں تمام جماعتیں مل کرحکومتی امورچلا رہی ہیں۔ صوبے میں امن قائم ہوچکا ہے اور آج کا بلوچستان 10 سال پہلے کےبلوچستان سےکہیں زیادہ بہتر ہے، ہماری کوشش ہےکہ بلوچستان میں بھائی چارے کی فضا آگےبڑھائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنا چاہتے ہیں جس سے ترقی کےعمل سےحالات مزید بہترہوں گے، اس لئے بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جارہےہیں۔ گوادر سے خیبرپختونخواتک شاہراہیں تعمیر ہورہی ہیں، شاہراہوں کی تعمیرسےفاصلےکم ہوں گےاورلوگ قریب آئیں گے۔  پاکستان کے طلبا کا مستقبل انتہائی روشن ہے، بلوچستان میں میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیز سمیت دیگر اچھے تعلیمی ادارے بھی بننے چاہئیں۔