|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2015

کوئٹہ: چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری بلا مقابلہ بلوچستان کے 22 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی ہی جمع نہیں کرائے واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو مری معاہدے کے تحت 2013ء کے عام انتخابات کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن)  پشتونخواملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کی جانب سے مری معاہدے کے تحت ڈھائی سال کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب کیا گیا تھا ڈھائی سال پورے ہونے کے بعد وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کو بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے طور پر نامزد کیا تھا بدھ کے روز سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے مستعفی ہونے کے بلوچستان اسمبلی کے سیکرٹری کی جانب سے اسپیکر اور وزیراعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی کا شیڈول کردیا گیا تھا جس کے تحت اسپیکر بلوچستان کیلئے کاغذات نامزدگی صبح 9 سے 10 بجے تک جمع ہونی تھی جبکہ دوپہر 1 ایک بجے سے 2 بجے تک وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع ہونے تھے گزشتہ روز نواب ثناء اللہ خان زہری بلوچستان اسمبلی پہنچے اور انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کئے تاہم مقررہ وقت تک ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کئے جس کے باعث وہ بلا مقابلہ ہی بلوچستان کے 22 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں ۔بلو چستان کے 22ویں وزیر اعلیٰ نوا ب ثنا ء اللہ زہری14اگست 1961ء کو بلو چستان کے ضلع خضدار کے علا قے انجیرہ میں چیف آف جھا لا وا ن دودا خا ن زرکزئی کے ہاں پیدا ہو ئے آپ نے ما سٹر ڈگری حاصل کر نے کے بعد آزاد حیثیت سے سیاست کا آغاز اپنے آ با ئی علا قے سے کیا ،نوا ب ثنا ء اللہ زہری کو پہلی مر تبہ1988ء میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پرعام انتخا با ت میں کا میا بی ملی،اس کے بعد آ پ اپنے حلقہ انتخا ب سے سال1990,1993,2004,2008,اور سال 2013ء میں مسلسل کا میا بی حا صل کر تے رہے جبکہ نوا ب ثنا ء اللہ زہری ایک مر تبہ سنیٹر بھی رہ چکے ہیں بحیثیت رکن بلو چستان اسمبلی نوا ب ثنا ء اللہ زہری وزیر بلدیات ،وزیر داخلہ،وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی،اور ڈھا ئی سال تک سنیئر صو با ئی وزیر رہ چکے ہیں آپ 20سال تک قو م پرست سیاست سے وابستہ رہے ہیں آپ پا کستان نیشنل پا رٹی،بلو چستان نیشنل پا رٹی مشترکہ ،بی این ڈی بی ،نیشنل پا رٹ کے پلیٹ فا رمز سے سیاست میں حصہ لیتے رہے تا ہم سا ل 2008ءآپ نے نیشنل پا رٹی پا رلیمنٹیرین تشکیل دی جسے آپ نے سال 2010ء میں مسلم لیگ (ن)میں ضم کر تے ہو ئے بعد ازاں مسلم لیگ بلو چستان کی قیا دت سنبھا لی ۔