مظفر آباد: کشمیری عسکریت پسندوں کے اتحاد نے انڈیا میں پٹھان کوٹ ایئربیس پر جان لیوا حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
یونائیٹڈ جہاد کونسل (یو جے سی) نے پیر کو ایک جاری بیان میں کہا کہ حملہ انڈیا کیلئے پیغام ہے کہ کشمیری جنگجو انڈیا میں کسی بھی مقام پر حساس تنصیبات کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
کونسل کے ترجمان سید صداقت حسین نے کہا ’پٹھان کوٹ حملہ نیشنل ہائی وے سکواڈ سے جڑے ہمارے مجاہدین نے کیا‘۔
یو جے سی متنازعہ کشمیر میں ہندوستان کی حکمرانی کے خلاف لڑنے والے ایک درجن سے زائد عسکریت پسند گروہوں کا اتحاد ہے۔
کونسل کے سربراہ حزب المجاہدین کے کمانڈر سید صلاح الدین ہیں۔ تاہم، نیشنل ہائی سکواڈ کا نام پہلی مرتبہ سامنے آیا ہے۔