|

وقتِ اشاعت :   January 5 – 2016

سڈنی:آسٹریلیا نے سیکیورٹی خدشات کے باعث رواں ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے انڈر19 ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل اکتوبر2015 میں آسٹریلیا نے سیکیورٹی کے مخدوش حالات کو وجہ بناتے ہوئے بنگلہ دیش میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا(سی اے) کے چیف ایگیزیکٹیو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ حالات میں بہتری نہیں آئی ہے اور حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ آسٹریلیا کے باشندوں کو بنگلہ دیش میں سفر کے لیے سیکورٹی خطرات اسی طرح موجود ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ تمام معلومات اور پیغامات کے بعد ان کے پاس اس مشکل فیصلے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا۔ دوسری جانب آئی سی سی نے آسٹریلیا کی جگہ آئرلینڈ کو ورلڈکپ کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
آئی سی سی کے اعلامیے کے مطابق آسٹریلیا کی ایونٹ سے دستبرداری کے باوجود رواں ماہ شیڈول ورلڈکپ بنگلہ دیش میں منعقد ہوگا۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس کا اپنا سیکیورٹی نظام ہے جو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔